ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جے ڈی ایس کے اُٹھائے گئے سوالات پر منکال وئیدیا کا پلٹ وار؛ کہا، جھوٹا ثابت کریں سیاست چھوڑ دوں گا

جے ڈی ایس کے اُٹھائے گئے سوالات پر منکال وئیدیا کا پلٹ وار؛ کہا، جھوٹا ثابت کریں سیاست چھوڑ دوں گا

Wed, 01 Nov 2017 21:56:23    S.O. News Service

بھٹکل:یکم نومبر (ایس اؤنیوز) ہوناور پریس کانفرنس میں جے ڈی ایس کی جانب سے منکال وئیدیا  پر الزامات عائد کرنے کے بعد بھٹکل ۔ ہوناور اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا  نے پلٹ وار کرتے ہوئے  چیلنج کیا ہے کہ اگر کوئی اُنہیں جھوٹا ثابت کریں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

تعلقہ کے بائیلور ، تودلی ہال میں  منعقدہ ’’اندرا 100دیپ نمن ‘‘پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے معترض اور مخالف سیاست دانوں کو انہوں نے  چیلنج کرتے ہوئے ہرسوال کا جواب دینے کی کوشش کی ۔  انہوں نے کہا کہ فیس بک ، واٹس اپ اور اخبارات کے ذریعے اُن کے ذریعے کئے گئے  ترقی جاتی کاموں کے متعلق مخالف بیانات و پیغامات شائع  کئے جارہے ہیں۔ میرے خلاف کچھ بھی کہہ لیں ، بیانات جاری کریں ، مجھے اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ البتہ ان کے سوالات کا واضح اور ثبوتوں کے ساتھ جواب دینے کےلئے میں تیار ہوں ۔ منکال وئیدیا نے چیلنج  کیا کہ سوالات اُٹھانے والوں میں سامنے آکر بات  کرنے کی ہمت نہیں ہے، اس لئے وہ جہاں کہیں گے ، میں وہاں پہنچ کر جواب دینے کے لئے تیار ہوں۔ منکال وئیدیا کے مطابق اگر انہوں نے کچھ بھی جھوٹ کہا ہے وہ سیاست سے کنارہ کش ہوجائیں گے۔

رکن اسمبلی کے مطابق اُن کے گھرانے میں کوئی بھی سیاسی میدان سے تعلق نہیں رکھتا۔ منکال نے کہا کہ میں اکیلا ہی سیاست میں ہوں، مجھے ٹھیک سے سیاست کرنا  بھی نہیں معلوم  ہے ، میں نے سیاست میں اس لئے قدم رکھا ہے کہ  میں عوام اور سماج کی بھلائی کے لئے کام کرسکوں۔ حلقہ کے عوام نے مجھے خدمت کرنے کے لئے  ووٹ دیاہے۔  میں نے  اپنی بساط سے زیادہ کوشش کرتے ہوئے ممکن کاموں کو انجام دیاہے مگر میں اب بھی مطمئن نہیں ہوں، میرے حلقہ میں کرنے کے ابھی بہت سارے کام باقی ہیں۔ کوئی کچھ بھی بولے ، مجھے ان کی طرح جھوٹ بول کر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میں سرکاری منصوبہ جات اور اسکیموں کو بہتر طریقے سے عوام تک پہنچا رہا ہوں۔

منکال وئیدیا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جو بھی کام کیا ہے اس کے تمام ثبوت اور دستاویزات اُن کے پاس موجود ہیں۔اور  بھٹکل حلقہ میں گذشتہ 20سالوں میں جو ترقیاتی  کام نہیں ہوئے تھے اُسے انہوں نے اپنے میعاد میں مکمل کیا ہے جس پر اُنہیں  فخر ہے  اس موقع پر راماموگیر۔ وٹھل نائک، وشنو دیواڑیگا و دیگر لوگ موجود تھے۔


Share: